ایم کیو ایم اور نواز شریف کا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، خورشید شاہ

ایم کیو ایم اور نواز شریف کا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، خورشید ...

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں پر تنقید سے متعلق ایم کیو ایم اور نواز شریف کا طریقہ کار ایک لیکن کیس الگ الگ ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل چکی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ فاروق ستار کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو صدی کا بلیک لاء قرار دینا مایوس کن ہے، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا ملک اور ریاست کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے عوام کو مایوس کیا اور اس جماعت نے شہری اور دیہی عوام میں دوریاں پیدا کیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو احساس ہوگیا کہ یہ لوگ اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں اور ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم عوام کے حقوق اور تحفظ کے لیے نہیں لڑ رہی، اس جماعت کے پاس عوامی مسائل کی کوئی اہمیت نہیں۔خورشید شاہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی ترجیح یہ ہے کہ اقتدار میں کیسے آئیں۔

خورشید شاہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -