قیام پاکستان کی تحریک میں علماء اسلام کا خان شامل ہیں:مولانا گل نصیب

قیام پاکستان کی تحریک میں علماء اسلام کا خان شامل ہیں:مولانا گل نصیب

  

شیرگڑھ (نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہاہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے لگایا گیا نعرہ ملک خداد میں اسلام کے نفاذ کے راستے میں آج تک رکاؤٹ بنارہاہمیشہ اسلام کے ابجد سے لاعلم لوگوں نے ملک میں اسلام کے نفاذ کا نعرہ لگایا اور قوم نے ناسمجھی میں ان کا ساتھ دیا خواب دیکھنے سے اقوام کی تقدیر بدلتی ہے اور نہ وجود میں آسکتی ہے پاکستان کے قیام کی تحریک اور بنیادوں میں علماء کرام کا خون ہیں جبکہ کریڈٹ انگریزوں کے پروردہ برائے نام انگریز نما مسلمان نے کردیاملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی بنیادی ذمہ داری فوجی آمروں اور سیکولر سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہیں جرنیلوں اور سیکولر سیاستدانوں نے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو قدم قدم پر غیروں کی جھولی میں ڈال دیاہے پاکستان کے فیصلے یورپ میں ہورہے ہیں اسلام کی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان ترقی کرسکتاہے نہ معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے مستحکم بن سکتاہے قوم کو پاکستان کی زبون حالی اور عدم استحکام کی بند گلی میں لے جانے والے ڈاکوؤں اور چوروں کی پہچان کرنا چاہئے علماء کرام اسلامی قوانین کے محافظ اور چوکیدار ہیں2018کے عام انتخابات میں انتقال اقتدار اور اختیار کے تقسیم جیسے اہم موقع پر قوم کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے چاہئے جمعیت علماء اسلام کی قیادت گلی گلی اور کوچے کوچے جاکر عوام میں احساس شعور پیدا کرناہوگا کہ کون ملک دشمن ہیں اور کون دوست ہیں ایم ایم اے کا وجود قوم کے لئے نئی نوید ثابت ہوگی وہ پیرسدی کے مقام پر غلبہ اسلام کانفرنسسے خطاب کررہے تھے کانفرنس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، ضلعی امیر مولانا محمد قاسم، مولانا ڈاکٹر الہٰی جان،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی، مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی، مولانا محمد صدیق، ضلعی کونسلر پیرسدی شفیق احمد، شاہد خان آف لوند خوڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان روز اول سے نام کے حد تک ایک اسلامی اور جمہوری ملک ہے مگر 1947سے آج تک پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے ضمن میں ایک بھی قدم نہ اٹھ سکا معاشی ،سیاسی ،تعلیمی انحطاط اور بے انصافی کے نظام کو قوم پر مسلط کرنے کے ذمہ دار اس ملک پر حکومت کرنے والے کچھ فوجی جرنیل اور سیکولر سیاستدان ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے اساسی نظریہ کی نفاذ اور ملک کا نظام اس کے مطابق ڈھالنے کے لئے اخلاص اور دیانتداری سے کچھ نہیں کیا بلکہ ملک میں اصلاحات ،تبدیلی،غریبوں کے حقوق جیتنے اور انصاف کی فراہمی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خالی خولی نعرے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا پاکستان کے تحریک کے دوران پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ مگر انگریزوں کے گود میں پرورش پانے والے تحریک پاکستان کے برائے نام قائدین پاکستان میں اسلام کا نظام نافذ نہ کر سکابلکہ آج تک اس ملک میں ان کے اٹھائے گئے اقدامات اسلام کے نظام کے نفاذ کی راہ میں رکاؤٹیں بنی رہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ دعوے کرتے ہیں کہ پاکستان خواب دیکھنے کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا تو تحریک پاکستان میں لاکھوں مسلمان کیوں شہید ہوگئے پاکستان کی تاریخ کے ساتھ وابستہ کئے جملہ نظریات اور علوم جھوٹ کا پلندہ ہیں ہماری نوجوان نسل جھوٹ پر مبنی اپنی تاریخ سے کیا سبق لے گی انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ 2018کے انتخابات کا معرہ درحقیقت حق اور باطل پاکستان کے دشمنوں اور دوستوں کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہے اس جنگ میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہمیں ایک بار پھر تحریک پاکستان کی طرز پر ملک کے برائے نام قائدین اور خیر خواہوں سے پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آزادی اور نجات دلاناہوگا

مزید :

کراچی صفحہ اول -