امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، دنیا کو پرامن بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا ، احسن اقبال

امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، دنیا کو پرامن بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ...

  

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ داخلی سلامتی اور امن پا ئیدار ترقی کی ضامن ہے ، امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی دنیا کو پرامن بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا ۔ باہمی تعاون کے ذریعے ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں امن و سلامتی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ داخلی سلامتی اور امن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے کیونکہ جب تک ملک میں امن نہ ہو تب تک پائیدار ترقی کا حصول خواب ہی ہوسکتا ہے امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی امن و ترقی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے معاشرے کو پرامن بنانا ہوگا جس کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر داخلہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کو پرامن بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا کیونکہ باہمی تعاون کے نظریے پر عمل کرنیوالے ممالک ہی کامیابی کی جانب گامزن ہیں اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو خطے میں باہمی تعاون کے نظریے پر عمل کرنا ہوگا ۔

احسن اقبال

مزید :

کراچی صفحہ اول -