جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اللہ کی دین کی ہر بلندی کیلئے کام کرنا ہے :سراج الحق

جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اللہ کی دین کی ہر بلندی کیلئے کام کرنا ہے :سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اللہ کی دین کی سربلندی کے لئے کام کرناہے ۔سیکولر جماعتوں کو سیاست کو کاروبار بنایا ہواہے ۔حالیہ سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی کا کو ئی ممبر فروحت نہیں ہوا۔ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برکلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی شوری کے رکن اتحاد العلماء کے صدر مولانا محمود ایاز کے وفات پر انکے بھائیوں سے تعزیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر عشر زکواۃ حاجی حبیب الرحمان خان ۔جماعت اسلامی حلقہ پی کے 21 کے امیر ناصر خان ۔نائب امیر سید ظاہرشاہ باچا ۔الخدمت فاونڈیشن کے صدر زرفروش خان اور سید فخر عالم باچا بھی موجود تھے ،مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ مولنامحمود ایاز جماعت اسلامی کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے ۔انہوں نے تادم مرگ تک جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ۔جماعت اسلامی کو اپنے اس طرح کے کارکنوں پر فخر ہیں ۔وہ کچھ دیر تک عمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور اجتماعی دعاء کی ۔