محمد عاطف خان کا ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کو ہر جانے کا نوٹس

محمد عاطف خان کا ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کو ہر جانے کا نوٹس

مردان (بیورورپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان نے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار کو1ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے اس ماہ کے اوائل میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور دیگر ادارے کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے صوبائی وزیر محمد عاطف خان سمیت اراکین اسمبلی افتخار علی مشوانی اور زاہد درانی پر کرپش،بدعنوانی ، سیاسی بنیادوں پر بھرتی اور دیگر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات لگائے تھے گذشتہ روز صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے بیرسٹر گوہر علی خان ایڈووکیٹ کے وساطت سے ضلعی ناظم مردان کو ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں صوبائی وزیر اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیادقراردیتے ہوئے ضلع ناظم سے دو ہفتوں کے اندر تحریر ی طور پر معافی مانگنے کا کہا ہے بصورت دیگر عدالت میں ضلعی ناظم کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانہ کا دعوہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول