راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیاجارہا ہے ،آئی جی سندھ

راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیاجارہا ہے ،آئی جی سندھ

  

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں تاہم اب لیاقت نیشنل اسپتال اور آغا خان اسپتال جانے والے راستوں کو بند نہیں کیا جائے ۔منگل کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سکیورٹی ہمارے کے لیے چیلنج ہے ۔راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے ۔سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے ۔راؤ انوار کے اکاؤنٹس سے متعلق ہمیں کچھ پتا نہیں ہے ۔ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کھول دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں ۔اب لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا ۔اس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ان میچز کی سکیورٹی بھی پی ایس ایل کے میچ جیسی ہی رکھی جائے گی۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ 2012 کے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پھر سے بھرتی کے مواقع دیے گئے ہیں ۔میریٹ پر پورا اترنے والوں کو بھرتی کیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -