سندھ ہائیکورٹ، اسلحہ لائنس سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل

سندھ ہائیکورٹ، اسلحہ لائنس سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے خود کار اسلحہ لائنس سے متعلق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سندھ بھر میں آٹو میٹک اسلحہ لائسنس بحال کر دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے خود کار اسلحہ لائسنس کی منسوخی پر اسپیکر سندھ اسمبلی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہم نے سکیورٹی خدشات کے باعث لاکھوں روپے کا اسلحہ خریدا اور لائسنس حاصل کیے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے پر صرف 50 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں ۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد لائسنس کے اجرا اور پابندی یا منسوخی کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے ۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ جو لائسنس وفاقی حکومت نے جاری کیے ہیں ، اس کی منسوخی کا اختیار بھی وفاقی حکومت کے پاس ہے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ درخواست کا فیصلہ آنے تک وفاق کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا ۔