بدنام ٹارگٹ کلررئیس مما 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدنام ٹارگٹ کلررئیس مما 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کا دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سمیت 4 مقدمات میں 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ انسدا ددہشت گردی کی منتظم عدالت نے کورنگی پولیس نے گذشتہ شب ایئرپورٹ سے حراست میں لیے گئے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے فاضل جج کو ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کی نشاندہی پر عیدگاہ کے گراؤنڈ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تو عدالت نے ملزم کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ واضح رہے کہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف کورنگی تھانے میں مختلف مقدمات درج ہیں ۔ ملزم کا نام سانحہ چکرا گوٹھ ، سندھ محبت ریلی فائرنگ ، چائنہ کٹنگ سمیت 4 مقدمات میں درج ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -