بونیر میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد مسمار

بونیر میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد مسمار

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات اور عوامی شکایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بونیر نے خیبر پختونخواہائی وے اتھارٹی اور ٹی ایم اے ڈگر کے افسران کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔اس دوران جوڑ بازار میں نکاسی نالیوں پر تعمیر کی گئی غیر قانونی تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کیا گیا جبکہ نالیوں کو نکاس کیلئے خالی کیا گیا اور سڑک کے کناروں کو ٹریفک کیلئے ہموار کیا گیا ۔اس موقع پر دکانداروں اور گھروں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ائندہ تجاوزات سے گریز کریں تاکہ عوام کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر