ٹانک ،سینئر صحافی گھر سے اغواء ،نامعلوم مقام پر منتقل

ٹانک ،سینئر صحافی گھر سے اغواء ،نامعلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)سنیئر قبائلی صحافی شاہ زمان محسود کو مسلح افراد نے انکے گھر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے شاہ زمان کے بھائی اسماعیل محسود نے صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ھوئے کہا کہ گزشتہ نصف شب بعض نامعلوم افراد نے سنئیر قبائلی صحافی شاہ زمان محسود کو ٹانک کے علاقہ سپین مسجد کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ سے اٹھا کر لے گئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک بجے کے وقت ان کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی جب میں نے دروازہ کھولا تو تقریبا 5 افراد گھر میں گھس کر شاہ زمان کو اپنے کمرے سے گھسیٹتے ھوئے لے گئے، مسلح افراد سفید کپڑوں میں ملبوس تھے ۔ذرائع کے مطابق شاہ زمان کے گھر پر دھاوا بولنے سے قبل ٹانک کے کینٹ علاقہ میں واقع محسود پریس کلب پر بھی چھاپا مارا گیا تھا۔