کنٹونمنٹ بورڈ تعلیمی اور صحت عا مہ کی جا معہ اور مر بوط پا لسی پر عمل در آمد شروع

کنٹونمنٹ بورڈ تعلیمی اور صحت عا مہ کی جا معہ اور مر بوط پا لسی پر عمل در آمد ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)پہلے مر حلے میں کنٹونمنٹ بورڈ ہا ئی سکول کو کا لج اور مڈل سکو ل کو ھائی کا درجہ دے دیا گیا ۔ کنٹونمنٹ بور ڈ میڈیکل کا لج پشاور کے قیا م کی تجویز زیر غور ۔ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپا رٹمنٹ نے پا کستان کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے صحت اور تعلیمی میدان میں اصلا حا ت کیلئے جا مع اور مر بو ط پالسی وضع کی ہے جس کے تحت پہلے مر حلے میں کنٹونمنٹ بورڈ سکو لو ں کو Up-grade کر دیا گیا ہے کنٹونمنٹ بورڈ ھا ئی سکو ل خا دم حسین روڈ کو کا لج جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ مڈل سکو ل آر اے با زار کو ھا ئی سکو ل کا درجہ دے دیا گیا ۔ Up-gradation کے ساتھ ساتھ خو بصورت عما رت کی تعمیر جبکہ اکسفورڈ اور APS کا سیلیبس پڑ ھا یا جا رہا ہے ۔ صحت کے شعبے میں بھی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کیلئے 3 کرو ڑ کا فنڈ پچھلے سال جنکہ 3 کروڑ کا فنڈ اس سال مختص کیا گیا ہے ۔ مزید یہ کہ کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کو 200 بیڈ سے 500 بیڈ کر نے اور میڈیکل کا لج کے قیا م کیلئے تجویز زیر غور ہے جس پر عنقریب منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جا ئے گا ۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے ہمیشہ عوام کی فلا ح و بہبو د کو ترجیح دی ہے ، جبکہ اس دفعہ تعلیم اور صحت کے میدان میں مر یو ط پا لسی پر عمل در آمد خو ش آئند ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کو 500 بیڈ کی Up-gradation سے عوام کو صحت کی بہترین سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیگی اور میڈیکل کے شعبے میں میڈیکل کا لج کا قیا م پشاور بالخصوص پشاور کینٹ کی عوام کیلئے خو ش آئندہے لہذا اسی مر بو ط پا لسی کے تحت ہسپتال OPD پر چی کی فیس بڑھا کر کینٹ کے رہا ئشیوں کیلئے 50 جبکہ دوسرے لو گو ں کیلئے 200 کر دی گئی ہے ۔ تا ہم کینٹ کے اندر کا رو با ر کر نے والے افراد بھی رہا ئش کے زمرے میں آئیں گے اور ان سے بھی پچاس

روپے ہی وصول کئے جا ئیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر