موسم گرما قریب آتیہی ملک کے دیگر حصوں کے طرح ضلع مالا کنڈ کے سیاست میں گرما گرمی

موسم گرما قریب آتیہی ملک کے دیگر حصوں کے طرح ضلع مالا کنڈ کے سیاست میں گرما ...

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے ) موسم گرما قریب اتے ہی ملک کے دیگرحصوں کے طرح ضلع مالاکنڈ کے سیاست میں گرماگرمی پیداہوگئی ہے اورسیاستدانوں نے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے ایک بارپھرمختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ عام انتخابات میں ملاکنڈ کے واحد قومی اسمبلی کے نشست پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔پی پی پی کے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کو پارٹی ٹکٹ کے لئے مضبوط اُمیدوار تصور کیا جارہا ہے ۔ جماعت اسلامی ،عوامی نشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے قومی اسمبلی کے نشست کے لئے اُمیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے قائدین مضبوط اُمیدوار میدان میں اُتارنے کے لئے صلاح مشورے کر رہے ہیں ۔ عام انتخابات کے حوالہ سے کئے گئے عوامی سروے کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کے واحد نشست کے لئے پی پی پی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے لئے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کو مضبوط اُمیدوارتصور کیا جارہا ہے کیونکہ لعل محمد خان کا شمار خیبر پختونخواہ کے اہم سیاسی شخصیات اور پی پی پی کے بانی کارکنوں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جس کا سیاسی کیرےئر پاک صاف ہے اورپورے خیبر پختونخواہ کے جیالے لعل محمد خان پر فخر کرتے ہیں لعل محمدخان نے2005کے ضمنی الیکشن میں سلیم سیف اللہ کے ساتھ دیکر دوسری پوزیشن حاصیل کی گئی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوارہمایوں خان نے سیلم سیف اللہ سے کم ووٹ ملے تھے اسی طرح مالاکنڈ کے گزشتہ ضلعی حکومت میں بھی لعل محمدخان نے حاجی فدامحمداورشکیل خان ایڈوکیٹ کے حمایت کرکے حاجی فدامحمدضلعی ناظم جبکہ شکیل خان ایڈوکیٹ ضلعی نائب ناظم منتخب ہوگئے تھے اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مالاکنڈ میں اندرونی اختلافات کاشکارہے اگرپارٹی کے قائدین نے بے داغ ماضی بزرگ سیاستدان لعل محمد کوقومی اسمبلی کاٹکٹ نہ دیاگیا تو مالاکنڈ میں پاکستان پیپلزپارٹی مزیدکمزورہ جائیگی ۔ سروے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی پی کے بانی جیالوں حاجی لیاقت علی آف سخاکوٹ ، سمیع اﷲ ، سید کرم ، شاہد خان ، اکرام خان ، معتبر خان ، نواب خان ، آمین خان ، یونس خان ، باچہ گل ، گل محمد ، فیض محمد ، جمیل خان اور آصف نواز نیک حسین خان صدرعالمزیب خان نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے ملاکنڈ سے لعل محمد خان پی پی پی کا موزوں اُمیدوار ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لئے منفی بیانات اور پروپیگنڈوں سے مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا اور ثابت ہوجائیگا کہ پی پی پی کے ٹکٹ کے لئے مضبوط اُمیدوار کون ہے ؟لعل محمد خان اس سے قبل وفاقی وزارت ، صوبائی اسمبلی کے عہدوں پر منتخب ہو چکے ہے اور لعل محمد خان ملاکنڈ میں بابائے سوئی گیس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ لعل محمد خان نے اپنے دور میں حلقے میں گیس ، بجلی ، سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کے فراہمی کی مد میں خطیر فنڈز خرچ کئے ہیں ۔ جنرل الیکشن کے لئے ملاکنڈ کے قومی نشست پر جماعت اسلامی نے شہاب حسین ،عوامی نشنل پارٹی نے انعام خان اور قومی وطن پارٹی نے نوجوان قیادت ظفریاب خان کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے تاہم دینی جماعتوں کے اتحاد کے بعد این اے کے نشست پر ایم ایم اے کے اُمیدوار کے نام کا اعلان تاحال نہیں ہو سکا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن بھی مضبوط کنڈیڈیٹ کے تلاش میں ہے۔ ملاکنڈ کے قومی اسمبلی کے نشست پر گذشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا اُمیدوار جنید اکبر خان منتخب ہو ا تھا جبکہ ایم ایم اے دور میں جماعت اسلامی کے سید بختیارمعانی نے قومی اسمبلی کے نشست پر مسلم لیگ ق کے امپورٹڈ اُمیدوار سلیم سیف اﷲ خان کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی ۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے جماعت اسلامی نے ممتازماہرتعلیم امجدعلی شاہ عوامی نیشنل پارٹی نے اعجازعلی خان قومی وطن پارٹی نے محمدابرارخان یوسفزئی کواپناامیدوارنامزدکردیاہے جبکہ دیگرسیاسی پارٹیوں نے ابھی تک امیدواروں کونامزدنہیں کیاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر