تحصیل ثمرباغ میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبارلگا دیئے

تحصیل ثمرباغ میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبارلگا دیئے

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نور الامین کے دفتر میں عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل کرانے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم خان ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر حافظ محمد ابراھیم ، تحصیل ناظم سعید احمد باچہ ،سی اینڈ ڈبلیو کے افسران ، ڈی ایس پی بخت جمال خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذکی الدین سمیت واپڈاء لوکل انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر مقامی لوگوں بلا ل احمد،حاجی امزر ، ہمایون خان،حاجی شامراد خان، دوست الرحمن ،مولانا گل زمین عائد ، سربلند خان،اسفندیار خان،حاجی حیات اللہ ،روح اللہ شاکر ، ملک فیض علی خان فرمان اللہ چیئر مین و دیگر نے مسائل کے انبار لگا یئے لوگوں نے آراضیات جندول میں انتظامیہ کے مداخلت ، مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سہولیات کے فقدان ، جگہ جگہ تجاوزات ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ ہونا، علاقہ میں آئس و دیگر منشیات کی بھرمار،جرائم کی شرح میں اضافہ ،دفاتر میں افسران کا سائلین کیساتھ نامناسب رویہ ، علاقہ میں بجلی کی شدید فقدان اور گیارہ ہزار لائن کی ترسیل میں تاخیر ،مہنگائی ، محکمہ ڈرگز کے ایماء پر جعلی ڈاکٹروں اور شفا ء خانوں کی بھر مار،صفائی کا ناقص نظام ،پولیوکی ڈیوٹی سرانجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو معاوضہ کی عدم ادایگی اور کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی سمیت درجنوں مسائل رکھیں ۔اس موقع پر کچہری میں موجود متعلقہ محکموں کے افسران نے موقع پر مسائل کے بارے میں صفائی دی اور مسائل جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران عوام کے خدمت گار ہیں عوام کو جن محکموں سے شکایت ہو ان کے خلاف تحریری شکایت جمع کرائیں یا سیٹیزن پورٹل پر اپنے موبائل سے گھر بیٹھے شکایت درج کرائے ہمارا نمائندہ ان کے ساتھ رابطہ کرے گا انہوں نے کہا کہ سٹیٹ زمینوں کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کاروائیاں کر رہے ہیں اس لئے جس کسی کو اس سلسلہ میں کوئی شکایت ہو وہ سپریم کورٹ کیساتھ رجوع کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر