مہمند ایجنسی، یکہ غنڈ میں کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، یکہ غنڈ میں کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔ ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن تحصیل یکہ غنڈ میں منگل کے روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول یکہ غنڈ کے قریب فلائنگ کوچ کی ٹکر سے مقصود ولد قادر سکنہ عقرب ڈاگ شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں فوری طبی امداد کی غرص سے ہسپتال لے جایا گیا۔ مگر زخمیوں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق نوجوان میٹرک کا سٹوڈنٹ تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ لوئر مہمند نے کوچ تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔