سوات ایکسپریس وے کا تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے

سوات ایکسپریس وے کا تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے

  

مردان (بیورورپورٹ)کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی نے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی ہے کہ سوات ایکسپریس وے کا تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے ۔وہ ڈپٹی کمشنر مردان کے ہمراہ زیر تعمیر سوات ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کے جائزے کے موقع پر فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے کیمپ آفس میں حکام سے بات چیت کررہے تھے جہاں عسکری حکام نے انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر سوات ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے ۔کمشنر مردان نے ایکسپریس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقررہ شیڈول کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہمارے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور ہمارے خوبصورت علاقے ملک بھر اور بیرونی سیاحوں کیلئے کھل جائیں گے جس سے مقامی لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ان کا معیار زندگی بلندہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -