اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو کی زیر صدار ت ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو کی زیر صدار ت ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

  

کوہاٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے مون سون شروع ہونے سے قبل ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال اورناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کربھرپورتیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں انچارج ریسکیو1122 ، ٹی ایم اے ، سول ڈیفنس،سی اینڈ ڈبلیواور ہیلتھ اینڈ ریونیو محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلا س میں ہنگامی حالات سے نمٹانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ مون سون شروع ہونے سے قبل کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے، انسانی جان و مال کی حفاظت اور املاک کو نقصان سے بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔گل بانوکا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ ایسی کسی بھی صورت حال میں عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے گی اور عوام کے نشانہ بشانہ رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -