نجی میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کی بحالی کالج میں سہولیات سے مشروط

نجی میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کی بحالی کالج میں سہولیات سے مشروط

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے دلہ زاک روڈ پرواقع نجی میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کی بحالی کالج میں سہولیات کی فراہمی سے مشروط کردی ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلہ زاک روڈ پر واقع نجی میڈیکل کالج کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ سیکرٹری میڈیکل فیکلٹی خیبرپختونخوا نے درخواست گذار کی رجسٹریشن معطل کی ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ ادارے میں سہولیات کافقدان ہے جبکہ تمام خامیاں دورکرلی گئی ہیں لہذامعطل رجسٹریشن بحال کی جائے تاکہ طلباء کے درس و تدریس کاسلسلہ بحال ہوسکے کیونکہ اس طرح طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے دانیال ا سدچمکنی پیش ہوئے اورعدالت نے میڈیکل فیکلٹی کو ہدایات جاری کیں کہ پندرہ روز میں دوبارہ ادارے کامعائنہ کیاجائے اورسہولیات اگرپوری کرلی گئی ہوں تو رجسٹریشن بحال کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر