بٹ خیلہ ،سوئی گیس کے محکمہ میں کرپشن کا بازار گرم

بٹ خیلہ ،سوئی گیس کے محکمہ میں کرپشن کا بازار گرم

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے تحیصل کو نسلر یاسین ملک نے الزام لگایا کہ محکمہ سوئی گیس ملا کنڈ بٹ خیلہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے محکمہ سوئی گیس کے بعض اہلکار گاوں الہ ڈھنڈ ڈھیری کے غریب لوگوں سے میٹر لگانے کے عوض ہزار وں روپے رشوت لیتے ہیں جبکہ رجسٹریشن فیس دو سو روپے کے بجائے تین سواور ڈیمانڈ نوٹس فیس ایک ہزار روپے کے بجائے تین ہزار روپے کھلی عام وصول کی جاتی ہیں اور پوچھنے والا کو ئی نہیں ہے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے تحیصل کونسل بٹ خیلہ کے ممبر یاسین ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس بٹ خیلہ آفس کا عملہ چوری اور کرپشن میں ملوث ہے اور کھلی عام غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگ پا نچ سال سے میٹر لگانے کے انتظا ر میں ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس کے جانب سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے باوجود کرپٹ عملہ صارفین کو میٹر لگانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث صارفین سوئی گیس عملے کو رشوت دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں جبکہ سوئی گیس عملہ چند لوگوں کی ملی بھگت سے میرٹ کے بجائے پسند ناپسند اور رشوت لینے پر کام چلا رہے ہیں انہوں نے سوئی گیس کے اعلی حکام پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ،ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ سلمان لودھی سے نوٹس لینے اور کرپٹ عملے کو قبلہ درست کرنے کا مطا لبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -