شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی ختم کردی گئی

شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی ختم کردی گئی

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر حرکئی میں فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی مقامی جرگہ مشران کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی ۔ فریقین شیر رحمان ، شیر عالم اور توصیف خان اور آمان وغیر ہ کے مابین معمولی تکرار پر دشمنی شروع ہو گئی تھی جس پر مقامی جرگہ مشران اور پولیس تھانہ بٹگرام کے ایس ایچ اوبشیرخان نے فریقین کے مابین صلح کرانے کیلئے مشترکہ کوشیش شروع کر دی جس پر فریقین نے جرگہ ممبران شہریار خان ، وقاراحمد خان ایڈوکیٹ اور وصیف خان نے فریقین کے مابین صلح کرانے کیلئے ایک جرگہ تشکیل دیا ۔ جرگہ کے دوران فریقین نے اپنے درمیان تمام عداوتوں اور اختلافات کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بھرے جرگے میں اللہ کی رضا کیلئے معافی کرنے کا اعلان کیا ۔ فریقین نے جرگہ میں ایک دوسرے کو گلے لگاکر ائیندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر جرگہ مشران وقاراحمد خان ایڈوکیٹ ، شہریار خان و دیگر نے کہا کہ علاقے میں آمن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہیں کہ اپنے درمیان تمام اختلافات اور عداوتوں ک بھلا کر بھائیوں جیسا ماحول پیدا کرے ۔ انہوںے کہا کہ دو بھائیوں کے درمیان صلح صفائی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -