ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ز کی مستقلی کیلئے دائر رٹ پر جواب طلب

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ز کی مستقلی کیلئے دائر رٹ پر جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے صوبہ بھرکے اضلاع میں بھرتی ہونے والے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز کی مستقلی کے لئے دائررٹ پر خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری کھیل و ثقافت اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس سے جواب مانگ لیا ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے بابریوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار سجاد حسین سمیت 14دیگرافرادمحکمہ کھیل و ثقافت میں2017ء میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز بھرتی ہوئے اورایک سال گذرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیاجارہا ہے جبکہ ریگولرائزیشن ایکٹ2018 ء کے تحت ہزاروں ڈاکٹروں کو مستقل کردیاگیاہے اورآئین کے آرٹیکل27 کے تحت تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے گا لہذادرخواست گذاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری کھیل و ثقافت اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس سے جواب مانگ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -