عوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،دانیال احمد خان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر نوشہرہ انجینئردانیال احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اس لئے عوام کو چاہیے کہ آئندہ انتخابات میں صاف وشفاف قیادت کاانتخاب کریں اور وہ قیادت جنرل (ریٹارئرڈ) پرویز مشرف کی شکل میں موجود ہے بروز جمعہ 30 مارچ کو جنرل (ریٹارئرڈ) پرویز مشرف نوشہرہ سوریا خیل اکوڑہ خٹک کے مقام پر ایک بہت بڑے جلسے عام سے ویڈیولنک خطاب کریں گے جلسے سے مرکزی اور صوبائی قائدین جن میں مرکزی صدر ڈاکٹر امجد اور جنرل سیکرٹری مہرین ملک خطاب کریں گے جلسے میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن مستعفی ہوکر آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمدروشان خان اور محمدعمران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں میں خود این اے 25 نوشہرہ آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا اور میرا مقصد علاقے سے غربت کا خاتمہ، تعلیم ، صحت جیسے بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور علاقے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نچلی سطح پر اختیارات عوام کو منتقل ہوسکے تاکہ عوام کے مسائل نچلی سطح حل ہوسکے۔