ملاکنڈ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کلین اپ

ملاکنڈ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کلین اپ

  

بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ)مالاکنڈ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران گذشتہ سال629 ملزمان سمیت 9 ۔اشتہاری بھی گرفتار کرلئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ۔اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ خرم پرویز نے کہا ہے ۔ کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران گذ شتہ سال لیویز تھانہ بٹ خیلہ کی حدود میں مجموعی طور پر 629 ملزمان سمیت 9 ۔اشتہاری بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ وہ آج اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتارہے تھے ۔انہوں نے کہا۔ کہ اس دوران مجموعی طور پر 445 مقدمات درج کئے گئے ۔جن میں سے 430 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے ہیں جبکہ 15 مقدمات زیر تفتیش رہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کے دوران 19178 گرام چرس، 150۔ لیٹر شراب، 450 1۔ گرام افیون، 291 ۔گرام ہیروئن ار 150 ۔گرام آئس شیشہ بھی قبضے میں لیا گیا۔جبکہ 3 کلاشنکوف، 31 پستول اور 2 بندوقوں سمیت مجموعی طور پر 1690 کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تھانہ بٹ خیلہ کی حدود کے اندر 10 قتل ۔ 23 اقدام قتل اور 10 کار چوری کے واقعات رپورٹ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 12 جان لیوا احادثات جبکہ 8 معمولی نوعیت کے حادثات ہوئے ۔ اسی طرح 166 مقدمات منشیات فروشوں 33 مقدمات غیر قانونی اسلحہ اور ایک سو گیارہ دیگر متفرق مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بٹ خیلہ کے تمام تھانوں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سماج دشمن عناصر اور باالخصوص چوری ، ڈاکہ ، اغواء ، کار چوری اور منشیات کے گھناونے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم چلا کر معا شرہ کی تطہیر کے لئے بھر پور کوشش کریں ۔ تاکہ شریف شہری امن چین اور سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -