جمرود ،پی ٹی آئی کے کئی خاندانوں کی الحاج کاروان میں شمولیت

جمرود ،پی ٹی آئی کے کئی خاندانوں کی الحاج کاروان میں شمولیت

  

جمرود ( نمائندہ خصوسی)کولی خیل کے کئی خاندانوں نے پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر الحاج کاروان میں شمولیت اختیار کی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے بیسے کلی میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں کولی خیل قبیلے کے حاجی حسن اور خان اکبرنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستفیٰ ہوکر ائندہ عام انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل افریدی کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائیلی عوام کیلئے حقوق حاصل کرنے تک چھین سے نہیں بیٹھونگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائیلی عوام ایک صدی سے غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور بنیادی انسانی وسائل سے محروم ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ فاٹا اصلاحات لاکھوں قبائیلی عوام کی دلوں کی اواز ہے اس لیے فاٹا اصلاحات قومی اسمبلی سے منظور ہوچکے ہیں جبکہ بہت جلد سینٹ سے بل منظور کرکے ایف سی ار کا خاتمہ ہوجائے گا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل افریدی نے اہلیان علاقہ کے لیے اپنے ذاتی فنڈز سے ٹیوب ویل پر سولر سسٹم لگانے کا بھی اعلان کیا ۔اس موقع پر قاری سید عالم شینواری ،فضل اکبر افریدی،الحاج عابد افریدی،عبدالواحد افریدی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -