کوہاٹ ،ڈبلیو ایس ایس سی کے درجنوں ملازمین ڈیبوٹیشن الاؤنس سے محروم

کوہاٹ ،ڈبلیو ایس ایس سی کے درجنوں ملازمین ڈیبوٹیشن الاؤنس سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورورپورٹ) کے ڈی اے اور ٹی ایم اے سے ڈبلیو ایس ایس سی جانے والے درجنوں ملازمین گزشتہ ایک سال سے ڈیپوٹیشن الاؤنس سے محروم‘ گزشتہ 4 سے 8 سالوں سے نوکری کرنے والے ملازمین کو خالی پوسٹوں کے باوجود نہ تو مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی 20 فیصد ڈیپوٹیشن الاؤنس دیا جا رہا ہے اس حوالے سے بعض فکسڈ ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ڈبلیو ایس ایس سی میں جانے کے بعد پہلے مہینے ڈیپوٹیشن الاؤنس دیا گیا مگر اس کے بعد آج تک ہمیں فکسڈ 15 ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے جبکہ ڈیوٹی ہم بھی دوسرے ملازمین کی طرح صبح 8 سے چار بجے تک کر رہے ہیں مگر افسوس کہ کوئی ہماری فریاد سننے والا نہیں ہم نے چیف فنانس آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی کو کئی مرتبہ فریاد کر چکے ہیں مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ان ملازمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کا عجیب قانون ہے کہ جو افسران کچھ نہ کر کے سارا دن دفتر میں بیٹھے ہوائی پلاننگ کرنے میں انہیں لاکھوں روپے اور مراعات دی جا رہی ہیں مگر غریب ملازمین کو دینے کے لیے ان کے پاس چند ہزار نہیں ان ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے ڈی اے میں اس وقت 50 کے لگ بھگ پوسٹیں خالی پڑی ہیں مگر دفتر میں بیٹھے افسران آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ہم لوگ کے ڈی اے میں چار سے 8 سال ہو گئے ہیں کام کر رہے ہیں مگر ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں ان غریب ملازمین نے چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انصاف سے کام لیتے ہوئے ہم غریب ملازمین کو بھی ڈیپوٹیشن الاؤنس دینے کے احکامات جاری کریں اس سے یقیناًکمپنی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔