انسانی حقوق کی پالیسی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

انسانی حقوق کی پالیسی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری برائے محکمہ قانون و پارلیمانی امور اصغر علی خان نے انسانی حقوق پالیسی خیبر پختونخوا کے حوالے سے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ کے دوسرے روز سرکاری محکموں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے دی گئی تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی غور و حوض ہوا۔ سیکرٹری قانون نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور و انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا اور یو این ڈی پی پاکستان کے باہمی اشترا ک سے جو پالیسی ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ایک ہفتے کیلئے محکمہ قانون اور ڈائریکٹریٹ آف ہیومن رائٹس کی ویب سائٹس پر رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسی پاکستان میں انسانی حقوق کی اپنی نوعیت کی واحدپالیسی ہے جو انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریگی اس لئے انہوں نے یو این ڈی پی پاکستان ، سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے کہا کہ اس اہم پالیسی میں محکمہ قانون کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں تا کہ ایسی پالیسی بنائی جاسکے جو خیبر پختونخوامیں انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ورکشاپ میں پولیس ،سوشل ویلفےئر ڈپیارٹمنٹ ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر