ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی ،1 کلو چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے موسیٰ ٹاؤن میں منشیات فروش کے گھر کے قریب کاوروائی کے دوران 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ‘ کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر دین پور ‘ شیخ آباد اور چاہ منشی پلازہ کے تین کرایہ داروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے موسیٰ ٹاؤن میں منشیات فروش کلیم اللہ بلوچ کے گھر کے قریب سے کلیم اللہ بلوچ سے 1015گرام چرس برآمد کرلی تاہم ملزم موقع سے پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا ‘ اسی طرح کینٹ پولیس نے دین پور ‘ چاہ منشی والا اور شیخ آباد کے علاقوں میں کرایہ داری کے کوائف متعلقہ تھانے درج نہ کرانے پر تین کرایہ داروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا ۔