شمالی وزیر ستان میں نو تعمیر ڈسپنسریوں کیلئے عملہ فراہم کرنے کے احکامات

شمالی وزیر ستان میں نو تعمیر ڈسپنسریوں کیلئے عملہ فراہم کرنے کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں نوتعمیرشدہ30ڈسپنسریوں کے لئے ایک ماہ کے اندرعملہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات درخواست گذار ملک قاسم خان کی توہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارکاتعلق شمالی وزیرستان ایجنسی کے ملکان سے ہے جہاں تیس ڈسپنسریاں قائم ہوچکی ہیں تاہم ان ڈسپنسریوں کے لئے تاحال سٹاف مہیا نہیں کیاگیاہے جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے جبکہ ڈسپنسریوں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے عدالت کو بتایاکہ عدالت عالیہ نے قبل ازیں رٹ پٹیشن منظورکرکے حکومت کو عملے کی فراہمی کے احکامات جاری کئے تھے اس کے باوجود عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل اصغرکنڈی ٗایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم اورڈپٹی سیکرٹری سیفران عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ اس حوالے سے عملے کی بھرتی کے لئے سمری تیارکرکے سیفران کی بھجواچکے ہیں جس کی منظوری کے بعد عملہ بھرتی کرلیاجائے جس پرعدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرفاٹاحکام کو تیس یوم کے اندرعملے کی تعیناتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -