صوابی میں وائس چانسلر امتیاز علی سے سٹاف ویلفیئر کی کابینہ کی ملاقات

صوابی میں وائس چانسلر امتیاز علی سے سٹاف ویلفیئر کی کابینہ کی ملاقات

  

صوابی ( بیورورپورٹ ) سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف صوابی کی کابینہ اورایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے وقار احمد کی سربراہی میں وائس چانسلر امتیاز علی خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے یو نیورسٹی میں جاری ترقیاتی کامو ں کے بارے میں سٹاف کیساتھ تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کے موقع پر ایسوسی ایشن کی کابینہ اورایڈوائزری کمیٹی نے اتنے کم وقت میں وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی یو نیورسٹی کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ،اس موقع پر وفد نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو یقین دہانی کرائی کہ یو نیورسٹی کی بہتری کیلئے آپ کے شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور یو نیورسٹی کی ترقی کیلئے ہم سب آپ کی سربراہی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -