پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی ریٹا ئرمنٹ کی بندش پر جواب طلب

پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی ریٹا ئرمنٹ کی بندش پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے گریڈ21کے پروفیسرڈاکٹراحسان علی کی ریٹائرمنٹ کے اڑھائی سال گذرنے کے باوجود پنشن ادا نہ کرنے پر پشاوریونیورسٹی سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز پروفیسرڈاکٹراحسان علی کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار اڑھائی سال قبل گریڈ22میں پشاوریونیورسٹی سے ریٹائرہوئے اورتاحال اسے پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی انہوں نے عدالت کو بتایاکہ پانچویں پیشی ہے اورجامعہ پشاورکاوکیل عدالت میں پیش نہیں ہورہا ہے جبکہ درخواست گذار کو معاشی مشکلات کاسامناہے جبکہ قانون کے مطابق جب کوئی بھی سرکاری ملازم ریٹائرہوجائے تو اسے پندرہ روز میں پنشن ملنی چاہئیے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے پشاوریونیورسٹی کے رجسٹرار اوروائس چانسلرکوآخری مہلت دیتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر