نوشہرہ میں معدنیات کا غیر قانونی دھندہ حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے :ہمایوں خان

نوشہرہ میں معدنیات کا غیر قانونی دھندہ حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے :ہمایوں خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئرہمایون خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں معدنیات کا غیرقانونی دھندہ عروج پر ہے لیکن کرپشن کے خاتمے کا نام نہاد چیمپین وزیراعلیٰ خاموش تماشائی کیوں ہے معدنیات کے غیرقانونی دھندے میں وزیراعلیٰ خود ان کے عزیز واقارب اور لنگوٹی برابر کے شریک ہیں یہ کیسی تبدیلی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ عمران خان سمیت دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت بنے ہوئے ہیں اصل تبدیلی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آئی ہے غریبوں کو روزگار کی فراہمی ملک کو ایٹمی قوت بنانا غریب خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید کرانا یہ تبدیلی ہے اور تبدیلی کے اصل بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے ان خیالات کااظہارانہوں نے لال کرتی نوشہرہ کینٹ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، ضلعی صدر ملک غلام حضرت، ملک ہدایت خان، پیر اسلم، سعید اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شاہ نذر، افضل خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انجینئرہمایون خان اور لیاقت شباب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب آفتاب شیرپاؤ وزیراعلیٰ بنے تو چارسدہ کو ترقی ملی، اکرام درانی وزیراعلیٰ بنے تو بنوں کی پسماندگی کا خاتمہ ہوا ، امیر حیدر ہوتی جب وزیراعلیٰ بنے تو مردان پیرس نما بن گیا لیکن جب پرویز خٹک وزیراعلیٰ بنے تو نوشہرہ میں ترقی تو دور کنار نوشہرہ مزید پسماندہ رہ گیا پرویز خٹک کو دوسرا کوئی کام نہیں آتا وہ صرف دریاؤں کے کنارے ڈنگے لگانا جانتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ چیئرمین سینٹ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخابات سے ثابت ہوگیا کہ زرداری ہی وہ واحد سیاستدان ہے جو سیاست کے رموز اور عوامی مسائل کا حل جانتا ہے قوم کی نظریں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر لگی ہوئی ہے 2018 کے انتخابات میں ملک بھر میں یوٹرن خان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا انتخابات کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کو گالیاں دینے سے نہیں جیتے جاتے انتخابات جیتنے کیلئے عوام کو اپنی پارٹی کا منشور اور خدمت دینا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہسپتال ایم ٹی آئی کے نام پر پرائیویٹائیشن کی طرف جارہے ہیں پیپلزپارٹی نے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کئے تھے اور کررہی ہے لیکن خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے ہسپتالوں کو ایم ٹی آئی کے زیراہتمام لایاگیا جس سے عوام طبی سہولیات کو ترس رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے روزگار کی فراہمی اور ملک میں مثبت تبدیلی کی آڑ میں نوجوانوں کو گمراہ کیاتھا نہ تو نوجوانوں کو پانچ سالوں روزگار ملا اور نہ تبدیلی آئی۔