ٹانک میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ٹانک میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ٹانک(نمائندہ خصوصی)شہریوں کے مسائل کی ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے یونین کونسل گل امام کی ویلج کونسل اکبری میں کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے شہریوں کے مسائل تحمل کے ساتھ سنے اور ان کے حل کے لئے موقعہ پر احکامات جاری کئے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ راجہ فضل خالق نے منگل کے روز ٹانک کی یونین کونسل گل امام کی ویلیج کونسل اکبری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلعی نائب ناظم آفتاب بلوچ ،ضلعی ممبر حاجی فتح خان ،بلدیاتی نمائندوں،ضلعی محکمہ جات کے سربراہان ،معززین علاقہ سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری کے موقع پر علاقہ کی عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،نکاسی آب،روڈوں کی مرمت ،صحت کی سہولیات ،پینے کے صاف پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی دی جبکہ شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روڈوں کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں اس لئے ان کی مرمت پر کام شروع کیا جائے اس کے علاوہ شہریوں نے بچیوں کے تعلیم کے لئے علاقہ میں گرلز مڈل سکول کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا تاکہ گاؤں کی بچیاں دور دراز علاقوں میں جانے کی بجائے اپنے ہی علاقہ میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں معززین علاقہ کی جانب سے پانی کے ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر تبدیل کرنے کامطالبہ کیا گیا اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق کا کہنا تھا کہ کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے اور وہ اب اپنے مسائل اور ان کے حل کے لئے آواز بلند کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر