انسانی جان کی حفاظر مشترکہ ذمہ داری ہے :ظریف المعانی

انسانی جان کی حفاظر مشترکہ ذمہ داری ہے :ظریف المعانی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر مائینز نے ماربل درنگ میں سلائیڈنگ اور اوور لوڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر کے لیز ہولڈرز کے ساتھ اہم میٹنگ میں انہیں واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں ۔ماربل مائینز میں سلائڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔جبکہ اوورلوڈنگ کی صورت میں ٹرکس ڈرائیور سمیت لیز ہولڈرز کے خلاف بھر پور قانی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔لیز ہولڈرز سلائڈنگ ائریا میں سلوپ کو ختم کرے ۔اگر دو ہفتہ کے بعد بھی دئے گئے ہدایات پرعمل درامد نہ ہوا ۔تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔اوور لوڈنگ کی وجہ سے خادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہے ۔اس موقع پر لیز ہولڈرز ظہور احمد اور سید قریش نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حکومت جان بوجھ کر بونیر کے واحد ماربل صنعت کو تباہ کررہے ہیں ۔ایک طرف حکومت روزانہ کہ بنیاد پر ماربل مائیز میں مسائیل پیداکررہی ہیں ۔جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی حکم پر ٹریفک پولیس اپنی کمیشن کی خاطر ماربل ٹرکس کو بھاری جرمانے اور پرچے دے رہی ہیں ۔جس سے لیزہولڈر اور ٹرکس مالکان تنگ اگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل کی کو ئی کمی نہیں ہے ۔لیز ہولڈرز کو جدید طرز کے مشینری دے ۔تاکہ وہ پرانے طریقہ کی بجائے وائیر کٹنگ کرکے اوورلوڈنگ کے مسئلہ سے نجات مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اے ڈی مائینز کے حکم کی پابندی کریں گے ۔مگر ہمارے ساتھ جو نارواسلوک ٹریفک پولیس کررہی ہیں ۔ہم اس کو مزید برداشت نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر