مظفرآباد،موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ، پمفلٹ تقسیم

مظفرآباد،موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ، پمفلٹ تقسیم

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس مظفرآبادنے موٹرسائیکل کے زیادہ استعمال اوربڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اورشعور کی آگاہی کیلئے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور پمفلٹ کی تقسیم شروع کر دی ہے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹرلیاقت علی،ایس ایس پی ٹریفک موسیٰ خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ٹریفک انسپکٹر محمد رضوان ڈار،اے ایس آئی پیرعالم نے ہمراہ ٹریفک عملہ سوزوکی موٹرز کے تعاون سے شہریوں میں سینکڑوں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے سنٹرل پریس کلب کے سامنے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمن،ایس ایس پی راجہ اکمل خان،ایس پی آصف درانی،سٹی ٹریفک پولیس انسپکٹر رضوان ڈار،مظفرآباد پریس کلب کے چیف آرگنائزر شہزاد آفریدی،سی یو جے کے ممبر راجہ عبدالرشید نے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہلمنٹ اور پمفلٹ تقسیم کیے اور موٹرسائیکل سواروں،گاڑی مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شعور کی آگاہی کیلئے مفت ہیلمٹ سوزوکی موٹرز کے تعاون سے تقسیم کیئے جارہے ہیں تاکہ شہر میں حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہونے والے حادثات میں زیادہ ہلاکتیں موٹرسائیکل پر ہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی ہوتی ہیں ہلمٹ حادثات میں سرکوزخمی ہونے سے بچاتا ہے سرکازخم ریکورہونا بہت مشکل ہے اور اپنی جان کی حفاظت کیلئے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ ضرور پہنیںآزادکشمیر میں 40فیصد ہلاکتیں موٹرسائیکل حادثات کی ہوتی ہیں والدین اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو کبھی موٹرسائیکل نہ چلانے دیں موٹرسائیکل پر دوسے زیادہ افراد نہ بیٹھیں آئیں مل کر آزادکشمیر کو ایکسیڈنٹ فری زون بنائیں۔

Back

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -