فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں‘ امتیاز اعوان

فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں‘ امتیاز اعوان

  

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کا فرسودہ نظام تبدیل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔پاکستان میں بہت جلد کپتان عمران خان کی قیادت میں جبکہ آزادکشمیر میں بیرسٹرسلطان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی ۔ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ حلقہ کوٹلہ کے عوام کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز اعوان نے کہاکہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ کرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب انصاف کا نظام آئیگا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں روز جوانون کو شہید کیا جاتا ہے عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔ عالمی برادری بھارت کو دہشتگردی سے روکے اور مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

Back to Conversion Tool

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -