کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مزدور ملازمت سے فارغ

کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مزدور ملازمت سے فارغ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے غیرقانونی ویڈیو بنانے پر کارروائی کی جب کہ پورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مزدور یا عملے کو بندرگاہ پر ویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔19 مارچ کو ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹولٹن نامی جہاز سے 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔جہازوں کو پیش آئے واقعے کی ایک مزدور نے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزدور فارغ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -