جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ آج مظفرآباد پہنچیں گے

جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ آج مظفرآباد پہنچیں گے

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ ممبرقانون ساز اسمبلی آج مظفرآباد پہنچیں گے جہاں دن دوبجے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد اور جے کے پی ایس او کے زیر اہتمام اولڈسیکرٹریٹ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد اور جے کے پی ایس او کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر نعیم اقبال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شیخ ثاقب،زین بٹ،رانا کاشف،سردار قدیر،نعمان مغل،خواجہ ندی،خواجہ آفاق ناز،خواجہ عامررشید ایڈووکیٹ،سردارنسیم،سردارتسلیم سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ااج خالد ابراہیم کا مظفرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا اس سلسلے میں مختلف استقبالیہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -