گوجرخان،ڈی ایس پی دفتر کے سامنے سڑک کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار

گوجرخان،ڈی ایس پی دفتر کے سامنے سڑک کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار

  

گوجر خان (تحصیل رپورٹر )گوجرخان ڈی ایس پی دفترکے سامنے کئی برسوں سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گہرے گڑھے ٹریفک کیلئے مسائل کا باعث ہیں چیئرمین بلدیہ اور اپوزیشن کونسلروں نے اس ٹوٹے پھوٹے ایریا کی تعمیر کے متعددبار اعلانات کئے لیکن یہ سب ہوا کی نظر ہوگئے سڑک کے اس ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کی مرمت نہ ہو سکی شہری حلقوں نے اس بات پر بھی حیرت کااظہار کیا ہے کہ انتظامی افسران روزانہ اس سڑک سے گزر کر دفتر کو جاتے ہیں لیکن اس ایریا میں سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور گہرے گڑھے ان کی نظروں سے ابھی اوجھل ہیں فی الفور سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصہ کی ریپرنگ کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -