بھارت عالمی استعمار کا ایجنٹ ہے ‘مولانا محمد سجادشاہد

بھارت عالمی استعمار کا ایجنٹ ہے ‘مولانا محمد سجادشاہد

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت عالمی استعمار کا ایجنٹ ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدو جہداسلامی اور آئینی ہے اسلام سلامتی کا مذہب ہے اسلام ہمیں اپنے دفاع کاحق دیتا ہے اپنی جان مال و آبرو کی حفاظت کرنا بھی جہاد ہے ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں و کشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے دورہ مظفرآباد کے دوران کیا کشمیری پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں 23مارچ اور 14اگست کو اس کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاست جیل کا منظر پیش کررہی ہے انڈین آرمی نے ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے جہاد و قتال فی سبیل اللہ عبادت ہے کشمیر کی آذادی نوشتہ دیوار ہے نوجوان اسلام اور وطن کے دفاع کیلے ہمیشہ مستعدرہیں انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کی نظر بندیاں غیر قانونی ہیں جبکہ آئے روز بارڈر پر فائرنگ کیوجہ سے لائن آف کنٹرول خونی لکیر بن چکی ہے انکا کہنا تھا کہ ہندوستان میں عیلدگی پسند تحریکیں ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گی غزوہ ہند کی احادیث میں بہت زیادہ فضیلت آئی ہے اس میں شریک ہونے والوں کیلے جنت کی بشارت ہے انہو ں نے کہا کہ آج کا مسلمان نظریاتی فکری اور تہذیبی طور پر کمزور ہوتا چلا جا رہا ہے ہم کشمیری شہداء کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -