تھانہ گوجرخان،تاحال مستقل ایس ایچ اوتعینات نہ ہوسکا

تھانہ گوجرخان،تاحال مستقل ایس ایچ اوتعینات نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجر خان (تحصیل رپورٹر )گوجرخان تھانہ میں تاحال ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی عارضی چارج سب انسپکٹر ملک کاشف کے حوالے کیا گیا شہری تنظیموں اورعوامی سماجی حلقوں کا آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے میرٹ پر فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی کامطالبہ مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ ودیگر عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی فوری تعیناتی کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے ان رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ موبائل فون ڈیلر جمیل قریشی کے قاتل بھی تاحال گرفتار نہ ہوسکے جس کے باعث تاجر طبقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے فوری طور پر تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔