غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے قائم کمیٹی 3اپریل سے کام شروع کریگی

غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے قائم کمیٹی 3اپریل سے کام شروع کریگی

اسلام آباد ( آئی این پی )الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کے لئے بنائی گئی کمیٹی 3اپریل سے کام کا آغاز کرے گی ۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فنڈزکی چھان بین کیلئے بنائی کمیٹی میں2نئے ممبران تعینات کردیں گے،دو روز تک دو نئے ممبران کا تقرر ہوجائے گا،تحقیقاتی کمیٹی3اپریل سے پی ٹی آئی کے فنڈزکی چھان بین کریگی،اکبرایس بابرکیخلاف پی ٹی آئی کاہتک عزت کادعویٰ بھی کمیٹی کیسپردکردیاگیا ۔

غیرملکی فنڈنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر