چکوال،جشن بہاراں سپورٹس میلہ،فٹبال میچ کا فائنل غربی کلب نے جیت لیا

چکوال،جشن بہاراں سپورٹس میلہ،فٹبال میچ کا فائنل غربی کلب نے جیت لیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن بہاراں سپورٹس میلہ کے سلسلے میں فائنل فٹبال میچ افغان فٹبال کلب اور غربی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ غربی فٹ بال کلب نے یہ میچ پینلٹی کک پر جیتا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر تھے۔ میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور انعامات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے دیئے جبکہ رنر اپ ٹرافی اورانعامات اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی تقسیم کیئے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو چیلڈ دی جبکہ ڈاکٹر عمر جہانگیر کی خدمت میں مہمان خصوصی کی شیلڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے پیش کی۔آخر میں صحافییوں سے باتیں کرتے ہوئے چودھری عامر نے بتایا کہ ہمارے ڈپٹی کمشنر کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔انکی ہدایات پر ہم نے جوڈو کراٹے،والی بال،کبڈی اور خصوصی بچوں کے سپورٹس پروگرام کو سپورٹس شیڈول میں شامل کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -