بے روز گاری کے خاتمے کیلئے لائح عمل تیار کیا جا رہا ہے،طاہرصادق

بے روز گاری کے خاتمے کیلئے لائح عمل تیار کیا جا رہا ہے،طاہرصادق

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)بے روز گاری کے خاتمے کیلئے لائح عمل تیار کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے اپنی طویل جدو جہد کے بعد کرپشن کے بادشاہوں کو بے نقاب کیا۔ اٹک کی تاریخ میں ترقیاتی کاموں کا ہمارا ریکارڈ توڑنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔آنے والے انتخابات میں مخالفین کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ناظم اور پی ٹی آئی کے رہنماء میجر طاہر صادق نے حسن ابدال کے نواحی گاوں کوہلیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر۔حاجی شفقت خان طاہر خیلی۔چنگیز خان ۔تحصیل صدر اسد زمان طاہر خیلی سمیت پارٹی کے اہم رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان آج اس قوم کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں۔عوام ن لیگ کی حقیقت جان چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں ان کو مکمل طور پر مسترد کر کے ان کی سیاسی حیثیت بتا دے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے روز گاری کے خاتمے کے لیے ہم نے جو کردار ادا کیا آج اس کے ثمرات ضلع بھر کے عوام کو مل رہے ہیں۔ہم آنے والے دور کے لیے بھی ایک وسیع پلان تیار کر رہے ہیں اور ہماری خوائش ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں سے نکلنے والے ہر بچے کے ہاتھ میں نوکری کا لیٹر موجود ہو تو کہ ان کے خاندان کو روزگار کی فکر سے آزادی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے اور وہ صرف کاغذی کاروائیوں اور بورڈ لگا کر ترقیاتی کاموں کے ڈول پیٹ رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور آج ضلع بھر کے عوام پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر پیر لعل حسین ۔ کونسلر ملک سلیم نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ تنظیم الفلاح نے میجر طاہر صادق کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت و این اے 55سے میجر طارق صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر