متحدہ کارکن رئیس ماما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

متحدہ کارکن رئیس ماما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(صباح نیوز)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قتل، اقدام قتل، بھتہ سمیت سانحہ بلدیہ اور کچرا گوٹھ کیس میں انتہائی مطلبوب متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج رئیس ماما کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ رئیس ماما کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں آئی تاہم ملزم کی پاکستان میں منتقلی سے متعلق متفرق اطلاعات گردش کررہی تھیں۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم رئیس ماما کے خلاف قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت 12 مقدمات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید تفتیش اور دیگر تھانے سے رابطے کے بعد ہی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔

رئیس ماما

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر