این بی پی نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے سہولیاتی ڈیسک قائم کر دیا

این بی پی نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے سہولیاتی ڈیسک قائم کر دیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)نے اپنے پینشن یافتہ ملازمین کے لئے ایک خصوصی سہولیاتی ڈیسک (Pensioners' Facilitation Desk)قائم کی ہے، تاکہ ؛ پینشن، پراویڈنٹ فنڈ، گروپ انشورنس، بینوولینٹ فنڈگرانٹ، گریچوئٹی، ریٹائرمنٹ کے بعد طبّی مراعات اور دیگر متعلقہ سہولیات کے حصول کے لئے NBP کے ریٹائرڈ ملازمین کو اب صرف ایک ہی کھڑکی پر تشریف لانا ہو گا، جہاں ایسی تمام ضروریات پوری ہو سکیں گے ۔یہ ڈیسک کراچی میں نیشنل بینک کی مرکزی برانچ میں قائم کی گئی ہے ۔ یہ NBP کے ان ترقیاتی اقدامات کا حصہ ہے، جن کے ذریعے پینشن یافتہ ملازمین کو آسانی اور مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس ڈیسک کے ذریعے ان تمام افراد کی خدمت کی جائے گی جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین برس، نیشنل بینک کی انتھک خدمت میں گزار دئیے، اور اس ادارے کو پاکستان کے بہترین بینکوں کی فہرست میں شامل کروایا۔ NBP کے صدر، سعید احمد نے پینشنرز کے اس خصوصی سہولیاتی ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ؛ میں NBP کے عملے کو واضح ہدایات دے چکا ہوں کہ ؛ پینشنروں کے ساتھ انتہائی احترام ، صبر اور نرم دلی سے پیش آئیں، تاکہ ان بزرگ افرادکے کاموں کو خوش اسلوبی سے مکمل کیا جائے اور انہیں زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔اس ڈیسک کے قیام کا واحد مقصد یہ ہے کہ پینشن یافتہ افراد کو پر سکون ماحول میں بہترین سہولیات پیش کی جا سکیں۔ اس طرح ہم انہیں NBP کی بھرپور خدمت کرنے کا صلہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں ان کی ہر ممکن معاونت کرنی ہے ۔ ان کے ساتھ شفقت کا رویّہ رکھتے ہوئے ، ان بزرکوں کے تمام مالیاتی معاملات کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنا ضروری ہے، تاکہ ان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ اس پینشنرز فیسلی ٹیشن ڈیسک کا قیامNBP کی موجودہ انتظامیہ کی ان مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے ، جن کے ذریعے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، تاکہ تمام متعلقہ افراد اور ادارے، مثلاّ؛ صارفین، قرض داروں ، شراکت داروں ، سمیت موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین اس بینک کی جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر