کراچی ، ڈاکو منی ایکسچینج سے ستائیس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

کراچی ، ڈاکو منی ایکسچینج سے ستائیس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں جوہر موڑ کے قریب تین ڈاکو منی ایکسچینج سے ستائیس لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔مزاحمت پر فائرنگ کرکے برانچ منیجر کو زخمی بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔جوہر موڑ کے قریب منی ایکسچینج پر دھاوا بول کر تین ڈاکو ستائیس لاکھ روپے لے اڑے۔پولیس کے مطابق دومسلح ڈاکو ں نے منی ایکسچینج میں داخل ہوکر رقم کا تقاضہ کیا تو سیکیورٹی گارڈ اور برانچ منیجر نے مزاحمت کرتے ہوئے منی ایکسچینج کا شٹر بند کرتے ہوئے ملزمان کو گھیرنا چاہا۔اس دوران باہر موجود ملزمان کے تیسرے ساتھی نے فائرنگ کی جس سے منیجر ارسلان زخمی ہوگیا۔نقاب پوش دو ملزمان ستائیس لاکھ روپے سے زائد رقم اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے منی ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -