ایف بی ایریا، گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرڈھائی گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کے رضا کاروں نے قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں گارمنٹس فیکٹری کی اوپری منزل پر آگ بھڑکی مگر دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا۔ پہلے ایک گاڑی نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید گاڑیاں، دو فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ کام کیلئے فیکٹری آنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی