بھتہ خوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

بھتہ خوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری کے الزم میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو بھتہ خوری کے الزم میں نامزد ملزم نعیم کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم نعیم کی درخواست ضمانت 1 لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔ ملزم کے وکیل کے مطابق میرا موکل بے گناہ ہے اس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ میرے موکل کو ضمانت دی جائے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کے خلاف بھتاخوری کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ سپر مارکیٹ تھانہ میں درج ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -