مرحوم تاج محمد نڈر بے باک رہنماتھے ،سید شہزاد مظہر

مرحوم تاج محمد نڈر بے باک رہنماتھے ،سید شہزاد مظہر

  

کراچی (پ ر)محبانِ وطن سیل راچی کے کنونیئرسید شہزاد مظہر نے مرحوم تاج محمد خان کی برسی کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاج محمد خان کی رہنمائی میں محبان وطن سیل کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ۔اس تقریب سے جامع مسجد سلمان فارسی کے خطیب و مدرسہ علم القرآن کے بانی و مہتمم مولانا سید محمد علی قدسی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ اس تقریب میں جماعت اسلامی غر بی کے ڈپٹی سیکریٹری خالد زمان شیخ ،امیر جماعت اسلامی اورنگی PS-95مدثر حسین انصاری ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر عطاء ربی ،سید جاوید حسین ، محمد ندیم خان ،نثار احمد خان ،محبان وطن کے ممبران شیخ نو الاسلام ،گل محمد ،مرحوم کے عزیز و اقار ب اور اہلِ محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔سید شہزد مظہر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم تاج محمد خان نے کراچی کے شہریوں کے حقوق جن میں نادرا کا معاملہ انتہائی سنگین تھا اسے حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے مظلوم قومیتوں کے حقوق کے لیے بے لوث خدمت کی ۔مولانا سید محمد علی قدسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے مرحوم تاج محمد خان کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کا م کیا۔انہوں نے تعلیم و تربیت اور خدمتِ خلق کے لیے بے لوث خدمت کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ نڈر ،بے باک اور بے لوث رہنما تھے جماعت اسلامی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ پوری کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -