نوجوان امت کا سرمایہ اورملک کا مستقبل ہیں،اسد اللہ بھٹو

نوجوان امت کا سرمایہ اورملک کا مستقبل ہیں،اسد اللہ بھٹو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ نوجوانوں کو فٹبال وکرکٹ سمیت صحتمندانہ سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مگرحکومتی غلط پالیسیوں اوراداروں کی غفلت کی وجہ سے آج کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ اورتفریح کے لیے قائم پارکوں پر مافیہ کا راج ہے۔بڑے عرصہ کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند اورتازہ ہوا کا جھونکہ ہے،عوام نے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کو خدمت کا موقع دیا توکھیلوں کے میدان اورپارکوں کومافیا سے آزادکراکے کراچی کی روشنیاں بحال کرادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈالمیہ گلشن اقبال میںآل کراچی فٹبال ٹورنامنٹ کے دورے اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی کے رہنما سید قطب احمد ودیگرمقامی ذمہ دار بھی موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ آج منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں سے مقصد زندگی سے ہٹاکر فحاشی وعریانی اوربے راح روی کی طرف دھکیلا جارہاہے۔بیروزگاری اورمہنگائی نے نوجوان طبقے کو سخت پریشان کردیا ہے۔انہوں کہاکہ نواجوان امت کا سرمایہ اورملک کا مستقبل ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ کو مقصد زندگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو علم وہنر سے فیضیاب کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -