الیکشن 2018ء ‘ ووٹ کے اندراج، اخراج کیلئے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹر قائم

الیکشن 2018ء ‘ ووٹ کے اندراج، اخراج کیلئے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹر قائم

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عام انتخابات 2018ء کے تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹرز قائم کردئیے ہیں جوکہ 2018۔3۔26 سے چاروں صوبوں اور فاٹا میں عوام کی سہولت کیلئے کھول دئیے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

جائیں گے۔ان ڈسپلے سنٹرز میں پنجاب 7928 سندھ 2585خیبر پختونخواہ 2545بلوچستان 1429شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے نادرا کے تعاون سے الیکشن 2013ء کے بعد سے لے کر سال 2018ء کے ابتداء تک جن شہریوں نے نیا شناختی کارڈ بنوایا ہے ان کے ناموں کے اندراج کو انتخابی فہرستوں میں یقینی بنایا ہے۔ مزید براں ایسے تمام ووٹروں کے ووٹ حذف کئے ہیں جن کی نادرا کے ریکارڈ میں فوتگی درج ہے یا وہ پاکستان کی شہریت ترک کر چکے ہیں یا کسی بھی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ نئے ووٹروں کے اندراج اور فوت شدہ ووٹوں کے اخراج کے بعد ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور انہیں ڈسپلے سنٹرز میں عوام الناس کے معائنہ کے لئیرکھا جائے گا۔ اور شہریوں کو یہ موقع فراہم کی جائے گا۔ کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو اندراج، اخراج اور درستگی کروائیں۔ اس مقصد کے لئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ تما م اہل ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کا اندراج، ووٹ کی تبدیلی، اخراج یا کوائف کی درستگی کرواسکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -